شرط جیتنے کے لئے سربازار ننگا ہوکر نہانا مہنگا پڑ گیا,شہری کو بڑی سزا مل گئی

شرط جیتنے کے لئے سربازار ننگا ہوکر نہانا مہنگا پڑ گیا,شہری کو بڑی سزا مل گئی
شرط جیتنے کے لئے سربازار ننگا ہوکر نہانا مہنگا پڑ گیا,شہری کو بڑی سزا مل گئی

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوکاڑہ کے علاقہ میں شرط جیتنے کے لئے چوک میں برہنہ ہوکر نہانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں  عرفان شاہ نامی شخص نے دوستوں سے چوک میں برہنہ ہوکر نہانے کی شرط لگائی تھی۔عرفان کے دوستوں نے عرفان کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنالی جو پولیس تک پہنچ گئی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بے ہودگی پھیلانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے شرط لگا کر 500 روپے جیتے تھے۔

برہنہ ہوکر نہانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ملزم کو کپڑے اتار کر ہینڈ پمپ سے پانی نکال کر نہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -