راولپنڈی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ایکشن،مقدمہ درج کرواکر ملزمان کو گرفتار کروادیا

راولپنڈی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ...
راولپنڈی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ایکشن،مقدمہ درج کرواکر ملزمان کو گرفتار کروادیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا جبکہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نےاپنی تحویل میں لے لیا۔

راولپنڈی کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاون میں اورنگزیب عباسی نامی شخص اور اسکی بیوی نے گھریلو ملازمہ ثنا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچی کو تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔جس پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی آفس سیٹلائٹ ٹاون پہنچ گئی اور بچی کو تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کروایا۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق 10سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر ملی۔گھریلو ملازمہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں اورنگزیب عباسی کے گھرپر کام کر تی تھی ، مالکن اور اس کے شوہر نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کروایا گیا ہے،متاثرہ بچی کو ہر قسم کی قانونی اور طبی  معاونت فراہم کی جائے گی۔پولیس نےمقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -