معروف بھارتی اداکارہ تبو کو بڑا جھٹکا لگ گیا
نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی معروف اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ تبو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کا خبردار کیا ہے کہ اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، اس لیے وہ اس اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام کو نظر انداز کریں اور اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ یا لنک پر بھی کلک مت کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کے انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوچکے ہیں،جن شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک ہوئے اُن میں ہدایت کارہ فرح خان،اداکارہ ایشادیول،گلوکارہ آشا بھوسلے اور دیگر شامل ہیں۔