برطانیہ میں آدمی کو برگر کھانا مہنگا پڑ گیا

برطانیہ میں آدمی کو برگر کھانا مہنگا پڑ گیا
برطانیہ میں آدمی کو برگر کھانا مہنگا پڑ گیا
سورس:   Twitter

  

لوٹن (مہوش سلیم) برطانیہ میں ایک شخص کو برگر کھانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اسے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ کردیا گیا۔

 برطانیہ میں ایک شخص 100 میل کا سفر کرکے میکڈونلڈ میں برگر  کھانے پہنچا۔ وِلٹ شائر پولیس نے اس کی حرکت کو لاک ڈاؤن ریگولیشنز کی ایک "واضح خلاف ورزی" قرار دیا اور اسے 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا۔ میکڈونلڈز سے اسے ایک برگر 10 پاؤنڈ کا ملا تھا جو اسے 210 پاؤنڈ کا پڑا ہے، آنے جانے کا خرچہ اس کے علاوہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ولٹ شائر کے لوگوں کی اکثریت ذمہ داری کے ساتھ کام کرتی رہتی ہے اور ہم اس کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قوانین کا احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی طریقے سے ہم کورونا کی وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -