حلف کی پاسداری نہیں کی جائے گی تو ملک کیسے چلے گا؟محمود خان اچکزئی نے اہم سوال اٹھا دیا

حلف کی پاسداری نہیں کی جائے گی تو ملک کیسے چلے گا؟محمود خان اچکزئی نے اہم ...
حلف کی پاسداری نہیں کی جائے گی تو ملک کیسے چلے گا؟محمود خان اچکزئی نے اہم سوال اٹھا دیا

  

 ہرنائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،صدر،وزیراعظم،آرمی چیف، چیف جسٹس سب حلف لیتے ہیں،حلف کی پاسداری نہیں کی جائے گی تو ملک کیسے چلے گا؟ ۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ جمہور کی حکمرانی ہے،سیاسی جماعتوں نے اگر کوئی غلطی کی یا پارلیمان کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو مستقبل نیک شگون نہیں ہوگا،تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو چاہیے کہ وہ آئین بالادستی کیلئے کردار ادا کریں پارلیمنٹ کی توقیر کو مزید خراب نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مارشل لاؤں سے بحرانوں کاشکار رہا ہے،مارشل لاء سے ہمارے کئی ادارے کمزور ہوگئے،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کیا جائے،اگر ہرادارے نے عوام کی حکمرانی کو تسلیم کیا تو ملک ترقی میں ہی سب کی بھلائی ہوگی،جب تک ملک میں جمہوریت کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاتا،اُس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ جمہور کی حکمرانی ہے،ملک میں جمہوریت کی بحالی اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے تمام اداروں کو اپنے دائرہ میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -