بھارت بے نقاب ہوچکا، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

بھارت بے نقاب ہوچکا، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے: شاہ محمود قریشی
بھارت بے نقاب ہوچکا، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پر تلا ہوا ہے اور افغانستان میں سپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے،ہندوستانبے نقاب ہوچکا ہے، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے۔

 نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ کے واقعے کو پاکستان نے رَد کیا تھا، بتادیا تھا کہ بھارت اس کی آڑ میں چال چل سکتا ہے، اب ساری قلعی کھل گئی ہے،بھارت نے اپنے سپاہیوں کو مروادیا، بھارتی اینکر کہتا ہے یہ تو زبردست چال ہوگئی ، اینکر کہتا ہے کہ اس سے مودی کی جیت کا امکان روشن ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پر تلا ہوا ہے اور افغانستان میں سپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے،بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بھارت کو اب جوابدہ ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اب دنیا کے سامنے آچکے ہیں،بتایا جائے خفیہ معلومات اینکر کے پاس کیسے پہنچ گئیں؟ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا ہے،مودی سرکار نے الیکشن کے لیے خطرناک کھیل کھیلا، ہم اب بھارت کے خلاف دنیا کو باو ر کرانا چاہتے ہیں کہ اب بھارت سے سوال پوچھے۔

مزید :

قومی -