ترک صدر یورپی یونین پر برس پڑے،آئینہ دکھا دیا

ترک صدر یورپی یونین پر برس پڑے،آئینہ دکھا دیا
ترک صدر یورپی یونین پر برس پڑے،آئینہ دکھا دیا

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین کو وعدہ خلاف تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ 1963 سے اب تک ترکی نے یورپی یونین سے اپنے تعلقات پر مثبت پیش رفت کا مظاہرہ کیا مگر افسوس یورپ نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ اس وقت نئی پیش رفت میں ہیں اور دو طرفہ مذاکراتی عمل جاری ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ  ایف 35 طیاروں کے لیے امریکا کو رقم ادا کر دی گئی تھی لیکن طیارے ہمیں نہیں ملے جوکہ امریکا کی ایک غلطی ہے امید کرتا ہوں کہ نومنتخب امریکی صدر  جوبائیڈن کے ساتھ اس سلسلے میں مثبت گفتگو ہوگی۔

کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ویکسین لگوائی ہے جس کے منفی اثرات فی الحال محسوس نہیں کررہا اب 28 روز بعد اس کی دوسری خوراک لگواوں گا۔چند روز قبل دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -