منشیات ایک عالمی مسئلہ ، کوئی ملک تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا:بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ 

منشیات ایک عالمی مسئلہ ، کوئی ملک تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا:بریگیڈیئر(ر) ...
منشیات ایک عالمی مسئلہ ، کوئی ملک تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا:بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ ہے، کوئی ملک تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا،منشیات کی سمگلنگ اوراس سےوابستہ دیگرمسائل پر قابو پانے کے لئے بروقت معلومات کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے، منشیات کی ڈیمانڈ کم کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

اعجاز شاہ  نے ان خیالات کا اظہاراُنہوں نےمتحدہ عرب امارات کے فرسٹ سیکریٹری ڈی ایل او محمد علی سعید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے وزارت انسداد منشیات میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی،بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے منشیات کی روک تھام کے لئے ڈی ایل او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارآمد لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ڈی ایل او اہم کردار ادا کر رہا ہے، منشیات کی سمگلنگ اور اس سے وابستہ دیگر مسائل پر قابو پانے کے لئے بروقت معلومات کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس سے بروقت کارروائی میں مدد ملتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ منشیات کی ڈیمانڈ کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے خواہاں ہیں،منشیات فروش اصل مجرم ہیں، نشے کا شکار ہونے والے افراد مجرموں کا نشانہ بنتے ہیں،اُن کی بحالی اور علاج کے لئے بھی خصوصی کام کریں گے،معاشرے کی تشکیل ہماری آنے والی نسل کے مستقبل کے لئے ناگزیر ہے،منشیات کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -