ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آج کا دن تھوڑا سا آزمائش بنا ہوا ہے کئی کاموں میں رکاوٹیں ملنے کا اندیشہ ہے اس لئے بہت ہی صبر و تحمل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ صرف صدقے کا ہی سہارا لینا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 ایک دن اور صبر کر لیں آپ کا زائچہ کھلنے والا ہے آج کا دن جو ملے خاموشی سے رکھ لیں اور جلد بازی سے ہر گز کام نہ لیں اور دل کے معاملات بھی خاص طور پر قابو میں رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 جادو ٹونہ وغیرہ تو نہیں ہے مگر کچھ اثرات ایسے ہی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بندش وغیرہ کا سامنا ہورہا ہے۔ آپ صبح وشام سورہ قلم کی آخری دو آیات پڑھنا شروع کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آج نوکری پیشہ افراد کے لئے اچھا دن ہے من پسند جگہ پر تبادلے اور ترقی کے امکانات بھی روشن ہیں اور جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں ان کے لئے بھی آج خوشخبری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 دوستی یاری سے جس قدر دور رہ سکتے ہیں ضرور رہیں۔ تاکہ عزت خراب نہ ہو شرارتی لوگ ان دنوں خاموشی سے آپ کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ موقع دیکھ کر وہ وار بھی کر سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آج جس مسئلے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی۔ امید تو ہے کہ اس کا بندوبست ہو جائے گا اور گھر میں بھی جاری ٹینشن بھی اب جلد ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 صحت کا صدقہ دیں بے حد ضروری ہے اور بد نظری والی کیفیت بھی محسوس ہو رہی ہے اور سارا دن آپ کے زبان سے (یا حی یا قیوم) کا ورد کرنا بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 خانگی پریشانی نے تنگ کر رکھا ہوا ہے صورتحال کا از سر نو جائزہ لیں۔ ان شاءاللہ پریشانی کا حل ضرور نکل آئے گا۔ آج اپنے دوست سے کچھ فیصلہ ضرور رکھیں راز راز ہی رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 بدنظری ہے اور کافی تیز ہے اس کی وجہ سے صحت کا عمل بھی خراب ہو رہا ہے اور آپ کو مخالفت و دشواریوں کا سامنا بھی ہے۔ فوری صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 ایک قریبی شخص دھوکا دے سکتا ہے۔ آپ کو نہایت ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے اور لالچ میں بالکل مت آئیں۔ اس سے بڑا مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے مخالفت ہو رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 اپنے دلی جذبات کو لگام ڈالیں آپ کو کسی بڑی رسوائی و بدنامی سے دو چار کر سکتے ہیں دوسری جانب سے صرف بے وقوف بنایا جا رہا ہے اور آپ ہیں کہ مسلسل بے وقوف بن رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آج کا دن اچھا ہے۔ ایک پرانے رکے ہوئے کام کے ہونے کے واضح امکان محسوس ہو رہے ہیں اور مقصد کی تکمیل کے لئے کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ بڑا اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔