محکمہ صحت سندھ کا سکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ کا سکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ
محکمہ صحت سندھ کا سکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کرلیا، نمونوں کے نتائج کی بنیاد پر کورونا ٹاسک فورس سکولز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام سکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز(ڈی ایچ اوز) کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع کے سکولوں سے 100 سیمپل اکھٹے کئے جائیں گے اور کورونا کے کہ سیمپل ڈاﺅ ہسپتال کی کورونا لیب میں بھیجے جائیں گے، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹیسٹس کے نتائج سے ٹاسک فورس کو آگاہ کرے گا اور ان نتائج کی بنیاد پر کورونا ٹاسک فورس سکولز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

مزید :

کورونا وائرس -