راوی ریور فرنٹ منصوبہ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہے: حسان خاور

راوی ریور فرنٹ منصوبہ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہے: حسان خاور
راوی ریور فرنٹ منصوبہ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہے: حسان خاور
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل ہے، منصوبے کا پہلا زون چاہار باغ آج شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعلی پنجاب نے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ 46 کلو میٹر راوی ریور فرنٹ شہری پھیلاو روکنے میں مدد گار ہوگا، اس سےزیرِ زمین پانی کی سطح بلند اور دریائے راوی کو بحال کرنے میں مدد ملے گی ،پہلا مرحلہ 15ہزار ایکڑ پر محیط ہوگا، اس میں سیفائر، ایگری، نالج، ایمرلڈبے، ٹوپاز بلاک، بیراجز اور جھیل شامل ہیں، منصوبہ نجی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ لائے گا،یہ منصوبہ دریا ئے راوی کو ری چارج کرے گا جبکہ اس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پید ا ہونگے ۔