پاکستان سپر لیگ7 اور کورونا کے بڑھتے کیسز

پاکستان سپر لیگ7 اور کورونا کے بڑھتے کیسز
پاکستان سپر لیگ7 اور کورونا کے بڑھتے کیسز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان سپر لیگ7کی ایک جانب تیاریاں عروج پرہیں دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے بھی پی سی بی کو چیلنجز کا سامنا ہے کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث پابندیاں عائد ہونے کاخدشہ ہے جس کے باعث کراچی میں کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کرکٹ کی سٹیڈیم میں تعداد کم کرنے کی تجویز بھی قابل غور ہے اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے گزشتہ سال کورونا کے باعث پی ایس ایل کا مکمل انعقاد ممکن نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد ایونٹ کے بقیہ میچز دوسرے مرحلہ میں مکمل کئے گئے تھے اس مرتبہ دوبارہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لیگ کے میچز روکنے نہ پڑجائیں اس لئے اس سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بور ڈ فول پروف انتظامات کرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھا ہے کہ کسی طرح سے ایونٹ کا مکمل انعقاد یقینی بنایا جاسکے لیگ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی سیکورٹی کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لئے بھی بھرپو ر اقدامات ہورہے ہیں جبکہ بورڈ نے اس مرتبہ سخت حفاظتی حصار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پرکھلاڑیوں کو کسی سے ملنے کی ہرگز اجازت  نہیں ہوگی اورکھلاڑیوں کے لئے پورا ہوٹل بھی بک کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ کھلاڑیوں کے سوا وہاں اور کوئی موجود نہ ہو اور کسی کھلاڑی کے وباء میں مبتلا ہونے کا خدشہ نہ رہے پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے لئے بڑا چیلنج ہے بطور چیئرمین وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا انعقاد کروارہے ہیں بطور سابق کرکٹر اور چیئرمین ان کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئیں ہیں اگر کورونا کے باوجود پی ایس ایل کامیابی سے مکمل ہوجاتا ہے تو یہ ان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہوگی اور اس سے ملک میں کھیل کو بھی فروغ ملے گااب دیکھنا یہ ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے وہ کیا تدابیر اختیار کرتے ہیں کس طرح سے کامیاب ایونٹ کا کریڈٹ حاصل کرتے ہیں  دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخت ہوچکی ہے مگر شائقین کرکٹ کا رحجان بہت کم نظر آرہا ہے جس سے پی سی بی بھی باعث تشویش ہے کیونکہ میچوں کے دوران شائقین سے سٹیڈیم بھرنا بھی کامیاب ایونٹ کی ضمانت ہے اس لئے پی سی بی نے سستے داموں ٹکٹیں فروخت کے لئے پیش کئے مگر اب تک راؤنڈ میچز کے لئے شائقین کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے۔

مزید :

رائے -کالم -