پاکستان کے بڑے شہر میں ایک مرتبہ پھر سے سکول جزوی طور پر بند کر دیئے گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پہلی سے پانچویں جماعت تک سکول بند کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی سکولوں نے والدین کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ پہلی سے پانچویں تک کے طلباءآن لائن کلاسز لیں گے ، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو گروپ کی صورت میں سکول بلایا جائے گا ،صرف نویں اور دسویں جماعت کے سٹوڈنٹس روزانہ سکول آئیں گے ۔12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔