رواں ہفتے کراچی میں شدید سردی پڑ نے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی کر دی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ رواں ہفتے سردی کی شدت بڑھے گی ، 22 اور 23 جنوری سے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں بھی جا سکتا ہے ۔ شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں فی الحال بارش کا امکان نہیں البتہ 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں ابر کرم برس سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں طوفانی برفباری کا امکان نہیں البتہ ہلکی برفباری ہوگی ۔