نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر لندن بھاگے ، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی ، فواد چودھری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن میں پناہ لی ، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی ۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کر لیتی ہے تو یہ ایک مثبت پیشرفت ہو گی ، حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے ،سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ انتخابی اور عدالتی اصلاحات اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت مقدمات میں ریلیف کے علاوہ اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔