موٹر وے ایم ٹو اور تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
اس سے قبل دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری کو فیض پور لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا تھا ۔
ایس ایس پی موٹر وے سید حشمت کے مطابق موٹر وے بند کرنے کے اقدام مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کئے جاتے ہیں ، دھند کے دوران شہری موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹیں لگوائیں ، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔