"وہ کہتے ہیں عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا, کبھی سوچا بھی ہے کہ عمران خان خود کتنامہنگااورانمول ہے" عامر لیاقت حسین پھر بول پڑے

"وہ کہتے ہیں عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا, کبھی سوچا بھی ہے کہ عمران خان ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور ایسے میں اپوزیشن جماعتیں  بھی اسے حکومت کیخلاف استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں لیکن اب اس بارے میں تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا موقف بھی آگیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "وہ کہتے ہیں عمران خان مہنگائی ختم نہیں کرتا، مگر کبھی انہوں نے سوچا بھی ہے  کہ عمران خان خود کتنامہنگااورانمول ہےلیکن وطن کی خاطر اپنے آپ کونہایت سستی بکاؤ اپوزیشن کے نشانے پررکھاہواہے ، یہاں تک کہ نیک وپارسابھابھی بھی پِس رہی ہیں"۔

عامر لیاقت کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ " عامر بھائی الفاظ کے ساتھ مذہبی معاملات میں کھیلا جا سکتا ہے معاشی معاملات میں نہیں"۔

مزید :

قومی -