کورونا وائرس کی پانچویں لہر،وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب کے سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ ابھی نہیں ہواہے ، ویکسی نیشن کے بغیر بچے اب سکول نہیں آ سکتے ۔
تفصیلات کے مطابق مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 100 فیصد اساتذہ کی ویکسی نیشنل مکمل ہو چکی ہے ، ایک لاکھ اساتذہ کی جارہی ہے ، سکولوں میں بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ، ماسک کے استعمال کے حوالے سے سختی کرنا ہو گی ۔ ان کاکہناتھا کہ فضائی آلودگی کا زیادہ مسئلہ لاہور میں ہے ۔
دوسری جانب یاسمین راشدکی ویڈیولنک کےذریعےاین سی اوسی اجلاس میں شریک ہوئیں اور کہا کہ پنجاب کےتعلیمی اداروں میں 85فیصدبچےمکمل ویکسی نیٹڈہیں، پنجاب میں کوروناکی صورتحال کنٹرول میں ہے،صوبے کی 4کروڑ 60لاکھ سےزائدآبادی مکمل ویکسی نیٹڈہے۔