سندھ ہائیکورٹ کا غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم 

سندھ ہائیکورٹ کا غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا ...
سندھ ہائیکورٹ کا غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ،  عدالت نے کہا کہ جو لوگ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کررہے ہیں انکے خلاف فوری کارروائی کریں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورے شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہوتے ہیں،پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش بیٹھائے ہوتے ہیں، اگر کسی کے پاس کے 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کیلئے تنگ کرتے ہیں ، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟ ۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں ،ٹریفک پولیس والے کہتے ہیں ہمارا نہیں۔ جسٹس مبین لاکھو نے استفسار   کیا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟، اگر کسی کے گھر باہر گاڑی گھڑی ہوں تو اس سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔

وکیل ڈی ای سی کیماڑی نے کہا کہ اس قسم کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کس جگہ کسی گاڑی سے کتنی فیس وصول کرنی ہے اس کا نوٹیفکیشن دکھائیں ، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے  مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -