وزیر اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات ، صوبے میں سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات ، صوبے میں سیاسی ...
وزیر اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات ، صوبے میں سیاسی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر پشاور میں موجود ہیں جہاں ان سے گورنر خیبرپختونخوا  شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے وزیر اعظم کو فلاحی اور ترقیاتی کاموں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
 اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو تر جیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔ 

ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم کے آج کے سرکاری دورے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اہم فیصلے اور اقدامات بھی متوقع ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -