برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کی خصوصی وزارتی کمیٹی نے برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کر لئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر دخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی وزارت کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری ، وزیر خارجہ شاہ محمود ، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرموں کی واپسی سے متعلق فیصلے کئے گئے ۔
برطانیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد معاہدے کو حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مجرموں کی واپسی سے متعلق معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور اکتوبر 2019 میں ہوا تھا ۔