’’ پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی ‘‘ مریم نواز نے والد نوازشریف کیلئے پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد نواز شریف کی یاد سے متعلق تیار کیے گئے ٹرک آرٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹرک آرٹ کو شیئر کرتے ہوئے سرائیکی گانے کے لفظوں کو بطور کیپشن درج کرتے ہوئے والد کو پیغام دیا۔
تصویر میں ٹرک آرٹ پر نواز شریف زندہ باد کے نعروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ٹرک پر بنائے گئے آرٹ میں سرائیکی گانا ’پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ درج ہے۔
پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی ???? pic.twitter.com/jxivDUoFBU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 16, 2022
مریم نواز نے اسی گانے کوٹوئٹ میں بھی درج کیا جس کے اردو معنی یہ ہیں کہ واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ خیال رہے کہ گانے میں گلوکار طاہر نیئر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے ، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ اس کے بول قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔