ڈرامہ صنف آہن کی نئی کاسٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، غیرملکی اداکارہ بھی شامل
لاہور (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن)ڈرامہ سیریل صنف آہن میں پاکستانی مشہور اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئی نو جوان نسل کو بھی موقع دیا گیا جس سے نیا ٹیلینٹ بھی سامنے آرہا ہے۔ڈرامہ صنف آہن میں ٹک ٹاکر، انسٹاگرامر، اور نئے ماڈل بھی شامل ہیں۔اس ڈرامے میں ایک سری لنکن اداکارہ بھی شامل ہے۔ڈرامے میں سجل علی، کبری خان، یمنی زیدی،شہریار منور ا ور نئی کاسٹ میں میرب علی،جنید علی نیازی،دانا میر مبین،لی تاشہ کالی داسہ شامل ہیں۔ اب ان نئے اداکاروں کے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
میرب علی
اداکارہ یمنی زیدی کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا نام میرب علی ہے جو کہ مشہور سنگر عاصم اظہر جی منگیتر بھی ہے اور انسٹاگرامر بھی ہے۔ وہ سعودی عرب سے آئی ہے ان کی پڑھائی بھی وہیں کی ہے۔ انھوں نے اپنے بارے میں ایک انٹرویو میں بتاتی ہے کہ میری پیدائش اور ابتدائی تعلیم سعودی عرب کی ہے جس کی وجہ سے میرا اردو بولنے کا لہجہ انگریزوں جیسا تھا جسے ٹھیک کرنے کے لیے میں نے کافی محنت کی ہے۔وہ مزید بتاتی ہے کہ میں انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو تھی جہاں سے مجھے ماڈلنگ کی آفر آئی اور وہیں سے میں نے ایک میوزک البم میں کام کیا جہاں پر مجھے اداکار ہمایوں سعید نے دیکھا اور مجھے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے میں نے فوراً قبول کر لیا۔
جنید علی نیازی
جنید علی نیازی ڈرامے میں کامل کا کردار ادا کر رہے ہے وہ ایک ماڈل ہے وہ اپنی کاسٹ کے متعلق بتاتے ہے کہ وہ سکول میں کافی شرمیلے بچے تھے۔ جب وہ کالج میں آئے تو کافی بہتر ہو گے ماڈلنگ میں کام کرنا شروع کیا جہاں پر انھیں ہمایوں سعید نے دیکھا اور انھیں ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا جس سے ان کی زندگی بدل گئی۔
دانا میر مبین
دانا میر مبین مشہور ٹک ٹاکر ہے جو کہ اپنی 30 سیکینڈ ویڈیو سے راتوں رات مشہور ہوئی تھی۔انھیں پاری گرل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ اس لڑکی کو فیم ایسے ہی مل گیا ہے لیکن ڈرامے میں سیدہ سدرہ بتول کے کردار کو بخوبی نبھا کر سب کو بتا دیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہے۔انھیں بھی ہمایوں سعید نے ہی ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے۔
ڈرامے میں سری لنکن لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا تعلق اصل میں سری لنکا سے ہی ہیں اور انھیں اردو بلکل بھی نہیں آتی۔وہ بتاتی ہے کہ ان کا آڈیشن آن لائن لیا گیا اور انھیں کاسٹ کیا گیا۔
لی تاشیہ کالی داسیہ
ان کی کاسٹ کے متعلق ڈرامہ میکرز کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ اگر اس کردار کے لیے کوئی پاکستانی اداکارہ نہیں سری لنکن اداکارہ ہی موزوں رہے گی تا کہ کردار کی ڈیمانڈ مکمل ہو سکے۔
یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل صنف آہن کے پروڈیوسر اداکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ہے۔