کورونا وائرس ،پنجاب میں سکول بند ہونے چاہئیں یا نہیں ؟ وزیر صحت یاسمین راشد بھی میدان میں آ گئیں 

کورونا وائرس ،پنجاب میں سکول بند ہونے چاہئیں یا نہیں ؟ وزیر صحت یاسمین راشد ...
کورونا وائرس ،پنجاب میں سکول بند ہونے چاہئیں یا نہیں ؟ وزیر صحت یاسمین راشد بھی میدان میں آ گئیں 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہےکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں، صوبے میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے اور 57 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کررہا ہے لہٰذا عوام کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

مزید :

قومی -