کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کراچی کےنجی سکول نے پنجم تک کلاسز بند کر دیں 

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کراچی کےنجی سکول نے پنجم تک کلاسز بند کر دیں 
کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کراچی کےنجی سکول نے پنجم تک کلاسز بند کر دیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  کراچی میں کورونا کی بگڑتی  ہوئی صورتحال پر  نجی سکول نے  پہلی تا پنجم کلاسز بند کر دیں ۔

 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  گلشن اقبال کے بلاک 10  میں نجی سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  چھٹی سے آٹھویں جماعت تک  طلبہ کو گروپ کی صورت میں سکول بلایا جائے گا کہ پانچویں کلاس تک کے بچے آن لائن کلاسز  لیں گے ۔ چھٹی سے اٹھویں تک کلاسز کے دو گروپ  بنائے گئے ہیں تین روز تک ایک گروپ اور اگلے تین روز تک دوسرا گروپ سکول آئے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  30 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -