"مجھے وہ دن یاد ہے جب ہم ساتھ بیٹھے تھے اور۔ ۔ ۔" انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور انڈین کر کٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر ایک جذباتی بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک پیغام بھی لکھا جس سے ذریعے انھوں نے اپنے شوہر سے اپنے دل کی بات بھی کہی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ”مجھے وہ دن یاد ہے جب ہم ساتھ بیٹھے تھے اور آپ کی داڑھی میں سفید ی دیکھی، میں نے آپ کی ترقی دیکھی آپ کے اندر اور آپ کے ساتھ تبدیلی دیکھی۔میں نے آپ کی انڈین کرکٹ ٹیم کے کیپٹن کے حوالے سے آپ کی ترقی دیکھی۔مجھے فخر ہے کہ آپ کی قیادت میں انڈین کرکٹ ٹیم نے جو کامیابیاں حاصل کی،لیکن مجھے فخر ہے کہ آپ نے جو ترقی حاصل کی میں اس میں آپ کے ساتھ ہوں“.
”2014 میں جب ہم جوان تھے،آپ کی اچھی سوچ اور زندگی کے نیک ارادے آپ کو کامیاب نہیں کرتے۔زندگی میں آگے جانے کے لیے آپ کو بہت سے چیلینج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورآپ نے کیا،آپ ہمیشہ میدان تھے اور آپ نے کیا۔یہ زندگی ہے نا؟ یہ آپ کو ان جگہوں پر آزماتی ہے جہاں پر آپ کی سوچ بھی نہیں ہوتی اور آپ کو کم سے کم اور ذیادہ بھی آزماتی ہے۔میرے پیارے مجھے آپ پر فخرہے آپ کی نیک نیتی نے کبھی آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی“۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ انوشکا نے کہا کہ ”وہ لوگ جو آپ کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جانتے نہیں ہیں۔آپ نے جو کیا وہ ہمیشہ صحیح کام کرنے کے لیے کھڑے ہونا تھا جو کہ بہت مشکل کام ہے،آپ نے لالچ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا یہاں تک کہ اپنے عہدے کا استعمال بھی نہیں کیا اور یہ بات میں جانتی ہوں۔جب کوئی کسی چیز کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے تو وہ خود کو محدود کر لیتا ہے جو آپ نے کیا۔آپ میری لامحدود محبت ہے۔ہماری بیٹی آپ کے ان سات سالوں کی محنت سے بہت کچھ سیکھے گی، مجھے آپ پر فخر ہے“۔