رکن اسمبلی نور عالم خان کو پارٹی رہنماوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا ، تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا 

رکن اسمبلی نور عالم خان کو پارٹی رہنماوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا ، تحریک ...
رکن اسمبلی نور عالم خان کو پارٹی رہنماوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا ، تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پارٹی رہنماوں پر تنقید کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک شوکاز نوٹس جاری کر یں گے ،انہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر شوکاز جاری کیا جائے گا۔نور عالم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارٹی رہنماوں پر تنقید کی تھی جس پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے نوٹس لے لیاہے ۔

مزید :

قومی -