کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر151 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آج (سوموار کو)جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100انڈکس 45ہزار763 کی سطح تھا۔ایک وقت میں 100ا نڈکس میں معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں آیا،تاہم جب دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 45ہزار612 کی سطح پر تھا۔