'کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، شاہین آفریدی کا بیان

'کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، شاہین آفریدی کا بیان
'کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، شاہین آفریدی کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، باولنگ کے بعد بطور کپتان بھی کوشش ہوگی کہ ٹیم کی بہتری کے لیے اچھے فیصلے کروں۔

لاہور میں سپانسر کے ساتھ معاہدے کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتےہوئے نوجوان پیسر  نے کہا کہ  میدان میں ضرورت پڑنےپر فیصلہ سازی میں محمد حفیظ،سہیل اختر اور دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد بھی لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد لاہور قلندرز کو اس بار چیمپئن بنوانا ہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان بناکر ان کی عزت افزائی کی ہےاور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اس اعتماد پر پورا اتریں اور ٹیم کو بہتر انداز میں لڑائیں۔

مزید :

کھیل -