معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا

معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا
معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔مایہ ناز اداکار کی نماز جنازہ عیدگاہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ساتھی اداکاروں اور فنکاروں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز آج 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کے مطابق والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں  نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔رشید ناز نے1973 میں پہلے اردو ڈرامے میں کام کیا جس کا نام ’ایک تھا گاؤں ‘ تھا۔ رشید ناز نے ناموس اوردشت جیسے سپرہٹ ڈراموں میں بھی یادگارکردار ادا کئے۔فلم ’خدا کے لئے‘ میں رشید ناز کے کردار کوبہت شہرت ملی۔

مزید :

تفریح -