حوثی باغیوں کی ابو ظہبی کے بعد سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش

حوثی باغیوں کی ابو ظہبی کے بعد سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش
حوثی باغیوں کی ابو ظہبی کے بعد سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرِ پیکار عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب پرڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے تین ڈرون سعودی عرب کے جنوب میں حملے کیلئے بھیجے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون صنعا کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لانچ کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل ہیں۔ حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -