نوواک جوکووچ کو ایک اور جھٹکا، آسٹریلیا کے بعد فرینچ اوپن سے بھی باہر ہونے کا امکان، فرانسیسی حکومت نے اعلان کردیا

نوواک جوکووچ کو ایک اور جھٹکا، آسٹریلیا کے بعد فرینچ اوپن سے بھی باہر ہونے کا ...
نوواک جوکووچ کو ایک اور جھٹکا، آسٹریلیا کے بعد فرینچ اوپن سے بھی باہر ہونے کا امکان، فرانسیسی حکومت نے اعلان کردیا
سورس: Instagram

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور اگر وہ ویکسین نہیں لگواتے تو انہیں فرینچ اوپن میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

فرانس میں گزشتہ روز کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت عوامی جگہوں پر جانے کیلئے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔  فرانس کی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اس سے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا چاہے وہ کوئی عالمی کھلاڑی ہو یا کھیلوں کا مبصر، سب کو ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی اور اتوار کے روز انہیں آسٹریلیا نے ملک بدر کردیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -