سانحہ مری، تحقیقاتی  رپورٹ مکمل نہ ہوسکی ،انویسٹی گیشن ٹیم نے مزید وقت مانگ لیا

سانحہ مری، تحقیقاتی  رپورٹ مکمل نہ ہوسکی ،انویسٹی گیشن ٹیم نے مزید وقت مانگ ...
سانحہ مری، تحقیقاتی  رپورٹ مکمل نہ ہوسکی ،انویسٹی گیشن ٹیم نے مزید وقت مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ مری کی تحقیقات ٹیم مقررہ وقت میں انویسٹی گیشن کو مکمل نہ کرسکی ہے اور اس نے تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق  تحقیقاتی کمیٹی نے مزید 5 روز کا وقت مانگ لیا۔ تحقیقاتی ٹیم کو انتظامیہ کی جانب سے تحریری بیانات تا حال موصول نہیں ہوئے ہیں۔ پنجاب، کے پی اور وفاق سےصرف چند افسران اور حکام کے بیانات ریکارڈ  ہوسکے ہیں۔
سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی گئی، جس میں شہریوں کی اموات کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس کو قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق  7 جنوری کو مری میں 16 گھنٹے میں 4 فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، گاڑیوں میں بیٹھے 22 افراد کاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے۔ مری جانے والی 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔

مزید :

قومی -