پارلیمانی پارٹی میں تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعدوزیراعظم عمرا ن خان نے پرویز خٹک کی کھل کر تعریف کردی

پارلیمانی پارٹی میں تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعدوزیراعظم عمرا ن خان ...
پارلیمانی پارٹی میں تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعدوزیراعظم عمرا ن خان نے پرویز خٹک کی کھل کر تعریف کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کےاقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کی صوبائی حکومت نے 2013میں کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع  کیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوایک طرف افرادی قوت کی کمی تو دوسری طرف بیروزگاری کاسامناہے، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ایجوکیشن میں جتنا خرچ کریں گے اس سے ملک کوفائدہ ہوگا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے،گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ 

مزید :

قومی -