روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار

روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار
 روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے پیشگی اجازت کی شرط عائد کردی۔سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ  میں نماز ادا کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا اور بکنگ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ روضہ رسول پر حاضری کے دوران نماز کی ادائی کے لیے’توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن اور کرونا ویکسین کی تمام خوراکیں لگوانے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت حج وعمرہ نے وضاحت کی کہ روضہ رسول میں قیام کا دورانیہ 10 منٹ ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -