جماعت اسلامی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سینیٹ میں تحریک پیش  کردی

جماعت اسلامی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سینیٹ میں تحریک پیش  کردی
جماعت اسلامی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سینیٹ میں تحریک پیش  کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق غنی نے بجلی کےنرخوں میں چار اعشاریہ 74 روپےفی یونٹ اضافےسےمتعلق تحریک سینیٹ میں جمع کروائی ہے۔

سینیٹر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ  فیول ایڈجسٹمنٹ کےنام پرعوام سےبھتہ لیاجارہاہے۔ عوام کو بجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے اور33 لاکھ مساجدسےٹی وی فیس وصول کی جا رہی ہے۔مشتاق غنی کے سوالات اور اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے  وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ  نیپرا بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔ پیپلزپارٹی،ن لیگ دورمیں ڈیم بنانےپرتوجہ نہیں دی گئی،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امیدہے۔

مزید :

قومی -