شیخ زائد ہسپتال میں والد کے ساتھ چیک اپ کروانے آئی 17سالہ لڑکی لاپتہ

شیخ زائد ہسپتال میں والد کے ساتھ چیک اپ کروانے آئی 17سالہ لڑکی لاپتہ
شیخ زائد ہسپتال میں والد کے ساتھ چیک اپ کروانے آئی 17سالہ لڑکی لاپتہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ زائد ہسپتال سے علاج کے لیے آنے والی لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق 17سالہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی شیخ زائدہسپتال سے جلد کا علاج کرا رہی تھی، بیٹی کا نکاح ہوچکا ہے۔والد کے مطابق وہ بیٹی کو چیک کرانےکے لیے ہسپتال لایا تھا، بیٹی ڈاکٹرکو دکھانےکے لے چلی گئی اور وہ باہر بیٹھا انتظار کرتا رہا،کافی دیر انتظار کے باوجود بیٹی نہ آئی تو اس نے ڈھونڈنا شروع کیا مگر بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی اور مبینہ اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کےموبائل فون کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے تفتیش آگے برھائی جائےگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -