چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رانا تنویر حسین نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔رانا تنویر حسین نے گزشتہ روز اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے عوام سے صحت یابی کی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔