دبئی میں دنیا کا  سب سے بڑا کالا ہیرا نمائش کیلئے پیش لیکن اس کی نیلامی کیسے کی جائے گی؟

دبئی میں دنیا کا  سب سے بڑا کالا ہیرا نمائش کیلئے پیش لیکن اس کی نیلامی کیسے ...
دبئی میں دنیا کا  سب سے بڑا کالا ہیرا نمائش کیلئے پیش لیکن اس کی نیلامی کیسے کی جائے گی؟

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے سب سے بڑے اور انتہائی نایاب سیاہ ہیرے "دی انگما" کو دبئی  میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ اس ہیرے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا قرار دے رکھا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دی انگما کی نمائش آج سے دبئی میں شروع ہوگئی ہے جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس ہیرے کا وزن 555.55 قیراط ہے  اور دبئی ڈائمنڈ ایکسچینج میں رکھا گیا ہے۔ یہاں سے اس ہیرے کو امریکی شہر لاس اینجلس اور اس کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن لے جایا جائے گا جہاں اس کی3 سے 9 فروری کے دوران آن لائن نیلامی کی جائے گی۔

اس ہیرے کیلئے کرپٹو کرنسی کو بھی قبول کیا جائے گا۔ نیلام گھر نے اس نایاب ہیرے کی کوئی بنیادی قیمت مقرر نہیں کی جس کے باعث بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت کیا جائے گا۔ نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے انہیں امید ہے کہ اس ہیرے کے بدلے 4.1 سے 6.8 ملین ڈالر تک مل سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -