سنہ 2021 میں چین کی آبادی  میں صرف 5 لاکھ کا اضافہ ہوا ، حیران کن خبر آگئی

سنہ 2021 میں چین کی آبادی  میں صرف 5 لاکھ کا اضافہ ہوا ، حیران کن خبر آگئی
سنہ 2021 میں چین کی آبادی  میں صرف 5 لاکھ کا اضافہ ہوا ، حیران کن خبر آگئی

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سب سے بڑی آبادی کے ملک چین کیلئے پہلے زیادہ آبادی بڑا مسئلہ تھی لیکن اب اس کیلئے نئے بچوں کی پیدائش نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ 

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق  سنہ 2021 کے دوران چین کی آبادی میں صرف چار لاکھ 80 ہزار کا اضافہ ہوا۔ سنہ 2020 میں چین کی آبادی 1.4120 ارب نفوس پر مشتمل تھی جو  بڑھ کر 1.4126 ارب ہوگئی ہے۔

سنہ 2021 میں 10.62 ملین بچے پیدا ہوئے جب کہ سنہ 2020 میں مین لینڈ چائنہ میں 12 ملین بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح پیدائش اور شرح اموات میں معمولی فرق  کے باعث چین کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کیلئے ورک فورس کے مسائل کھڑے کردے گی۔ اگر یہ فرق ایسے ہی رہا تو وہ وقت دور نہیں ہے جب  ورک فورس کیلئے جوان خون میسر نہیں آئے گا بلکہ ریٹائرڈ بزرگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا جن کی پنشن پوری کرنا مشکل ہوجائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -