وزیراعظم کی تلوار بہت تیز ہے، لگی تو چیزیں اکھڑ جائیں گی: فیصل واوڈا

وزیراعظم کی تلوار بہت تیز ہے، لگی تو چیزیں اکھڑ جائیں گی: فیصل واوڈا
وزیراعظم کی تلوار بہت تیز ہے، لگی تو چیزیں اکھڑ جائیں گی: فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تلوار بہت تیز ہے، یہ تلوار لگی تو چیزیں اکھڑ جائیں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اچھا کام اپنی طرف اور برے کام وزیراعظم کی طرف دھکیلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی عمران خان ہے اور عمران خان ہی تحریک انصاف،عمران خان اگر کسی کو نامزد کرے بھی تو تب بھی پی ٹی آئی نہیں چلے گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جھولے پر بیٹھنے کے لیے ننھے مننے کود رہے ہیں، گھوڑوں کی ریس میں گدھے کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھی علاج کے بہانے باہر جانا چاہ رہی تھی،شہبازشریف نے بھی کمر کی تکلیف کا بہانہ کر کے باہر جانے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز ،3،3 منٹ میں بدل جاتی ہے، نہ پی ڈی ایم آتی ہے نہ عدم اعتماد آئے گا۔

 
 

مزید :

قومی -