ٹیسلا ڈرائیور ٹریفک جام میں انتہائی شرمناک کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ٹیسلا ڈرائیور ٹریفک جام میں انتہائی شرمناک کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
ٹیسلا ڈرائیور ٹریفک جام میں انتہائی شرمناک کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں الیکٹرک کار ٹیسلا کا ڈرائیور ٹریفک جام کے دوران کار کے بڑے کنسول پر فحش بینی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی لندن کے علاقے ایڈنگٹن میں پیش آیا جہاں ٹریفک جام کے دوران ٹیسلا ڈرائیور اپنی کار میں بڑی سکرین پر فحش بینی کرتا رہا۔ اس دوران اس کے پیچھے موجود گاڑی کے ڈرائیور نے اس کی ویڈیو بنا لی۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے بتایا کہ ٹریفک جام کے دوران ٹیسلا ڈرائیور اپنی سکرین پر برہنہ خواتین کی تصویریں زوم کرکے دیکھ رہا تھا۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ یہ انتہائی عجیب واقعہ تھا ۔ سوشل میڈیا پر فحش بینی کے شوقین اس ٹیسلا ڈرائیور کا خوب مذاق اڑیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -