قومی اداروں پر حملے اورسول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے: محمد زبیر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ دھرنے کی تعریف وہ نہیں ہے جو عمران خان نے کی تھی، قومی اداروں پر حملے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلائے تو پرویز خٹک ڈانس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی وہ کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ پانچ سال گزاریں تو اچھا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی و عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔