پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی سہولت فراہم کر دی

Jan 17, 2025 | 09:20 AM

لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا۔ شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائیسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے اور اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے تمام متعلقہ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ شہری دیے گئے لنک https://pal.nadra.gov.pk/pal پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال بارے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے آنے والے شہریوں کو آن لائن موڈیول کے بارے میں آگاہی دیں۔

مزیدخبریں