کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر  کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ثمر ہارون بلور

کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر  کیلئے5ارب مختص ...
 کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر  کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ثمر ہارون بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر ہارون بلور کا کہناتھا کہ کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر  کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تیراہ کے قبائل میں معاہدہ ہواہے، فی خاندان ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون کا کہناتھا کہ متاثرہ گھروں کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں 85 ہزار لوگ دہشتگردی کا شکار ہوئے، دہشتگردی کو صرف ایک قومیت سے منسلک نہیں کرنا چاہیے، مس مینجمنٹ دیکھنا صوبائی حکومت کا کام ہے، ٹیم ورک کیساتھ کام کرنا چاہتےہیں لیکن یہ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، وزیراعلیٰ کےپی سنجیدگی سےکام کریں ہم تعاون کریں گے، فاٹا کےلوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

مزید :

قومی -