ہمیں حقِ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے:محمود خان اچکزئی کا جامشورو میں جلسے سے خطاب
جامشورو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں حقِ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے آئین ایک وعدہ ہے، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیرانسانی ہے، حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے۔ ہمارےہاں روایت ہے، آنے والےحکمران کو ہار اور جانے والے کو گالیاں دی جاتی ہیں۔ چھوٹے صوبوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، وسائل پر پہلا حق مقامی بچوں کا ہے، انسان روٹی سے پہلے حقِ حکمرانی مانگتا ہے، ہر ادارے میں آبادی کے تناسب سےحصہ دینا ہوگا، ہمیں حقِ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ بنائے، خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے۔
