بنوں تھا نے میں دستی بموں سے حملہ ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق ، جوابی کاروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

بنوں تھا نے میں دستی بموں سے حملہ ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق ، جوابی کاروائی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آئی این پی) بنوں میں تھانہ پرانا سٹی پر شد ت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق، 10 زخمی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، ایک گرفتار، حملہ آور سے خودکش جیکٹ برآمد، بنوں شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، تحریک طالبان پاکستان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ پیر کو ساڑھے آٹھ بجے جدید اسلحہ سے لیس بنوں شہر کے اولڈ سٹی سٹیشن میں پانچ برقع پوش شدت پسند تھانے کی حدود میں داخل ہوئے۔ شدت پسندوں نے تھانے کے مرکزی دروازوں کو دستی بموں اور دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے بعد پولیس سٹیشن میں داخل ہوئے، تین ڈی ایس پیز سمیت آٹھ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ذرائع کے مطابق بنوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے پاک فوج بنوں شہر میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد شہر میں داخل ہوئی پاک فوج تین گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ڈی ایس پیز سمیت آٹھ اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کروا یا۔ آپریشن کے دوران تین پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اہلکاروں میں اسلحہ تھانے کا انچارج اور اسسٹنٹ بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دو شدت پسندوں نے خود کودھماکے سے اڑا دیا، دو فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔

مزید :

صفحہ اول -