حکومت آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے:منظور وٹو

حکومت آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے:منظور وٹو
حکومت آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے:منظور وٹو

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرامورکشمیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی اور عدلیہ کا دل سے احترام کرتی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے منظورووٹو نے کہاکہ ماضی میں عدلیہ کے ساتھ ناراض لوگوں نے سپریم کورٹ کے دروازے توڑدیئے۔ ہم جمہوریت آئین وقانون کی پاسداری اوربالادستی پریقین رکھتے ہیں۔ عدلیہ آئین کی پاسداری کرتی ہے اورآج آزادعدلیہ آمریت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور احمد ووٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں تنہائی کا شکار ہو چکی ہے شریف برادران کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہری اور سیکورٹی فورسز کے لوگوں کو قتل کیا جار ہا ہے۔ تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میرپور