قانون صرف پیپلزپارٹی کی گردن پر چھری نہ رکھے: لطیف کھوسہ

قانون صرف پیپلزپارٹی کی گردن پر چھری نہ رکھے: لطیف کھوسہ
قانون صرف پیپلزپارٹی کی گردن پر چھری نہ رکھے: لطیف کھوسہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ قانون صرف پیپلز پاڑٹی کی گردن پر چھری نہ رکھے، شہباز شریف کے2009 سے زیر التوا کسیز سمیت مہران بنک سکینڈل پر بھی فیصلہ دے ذوالفقار علی بھٹو پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم کا حق صرف عوام کا ہے عدالتوں اور ڈکٹیٹرز کو آئینی ترامیم پر کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو ریفرنس کیس اس لیے دائر کیا گیا تاکہ سپریم کورٹ اپنے ماتھے پر لگے کلنک کو خود صاف کرے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل نہ پکڑنے کی باتیں غلط ہیں پیپلز پارٹی نے بے نظیر کے قتل کی تحقیقات مختلف بین الاقوامی اداروں سے کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ڈکٹیٹر سے رعایت لینے کی بجائے موت کو گلے لگا لیا۔

مزید : لاہور