کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ساڑھے ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ساڑھے ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
 کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ساڑھے ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ساڑھے چار ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ میں ملکی کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ نہ صرف مثبت سے منفی ہوگیا بلکہ اس کا مالی حجم چار ارب اکیاون کروڑ ستر لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اکیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر مثبت رہا تھا۔ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ تجارتی خسارہ ہے جو پندرہ ارب اڑتیس لاکھ ڈالر رہا جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی بھی کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں اضافے کی ایک وجہ بنی جو اس دوران صرف اڑسٹھ کروڑ ڈالر تک محدود ہوگئی۔ مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان نے بیرونی قرضوں پر سود کی مد میں ایک ارب نواسی کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کیں۔

مزید : بزنس